چین کی پاراسیل جزائرمیں فوجی مشقیں شروع،ویت نام کا احتجاج

منگل 5 جولائی 2016 15:27

منیلا/ہنوئی /بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کو کسی عسکری مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا ایسی صورت حال کے لیے اْس کی فوج کو چوکس رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جبکہ چین نے اِسی سمندر کے پاراسیل جزائر کے اردگرد ایک ہفتے کی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا، دوسری جانب فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین پر چین کے حقِ ملکیت کو اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل ٹریبیونل میں چیلنج کر دیا ہے اور اْس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل سے چین نے اِسی سمندر کے پاراسیل جزائر کے اردگرد ایک ہفتے کی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ویت نام نے ان فوجی مشقوں کے آغاز پر چین سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اْس کی جغرافیائی سلامتی کا احترام کرے۔ دوسری جانب فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین پر چین کے حقِ ملکیت کو اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل ٹریبیونل میں چیلنج کر دیا ہے اور اْس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :