افغان صو بے ننگر ہار میں ڈرون حملہ،دا عش کمانڈر سمیر 12طا لبان ہلاک

منگل 5 جولائی 2016 14:52

ننگر ہار ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ حملے کے نتیجے میں داعش کے کئی ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے منگل کو ضلع کوٹ میں دہشتگردوں کے ایک گروپ کو ڈرون حملہ میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں داعش کے کمانڈر سمیت بارہ شدت پسند ہلاک، جبکہ کئی ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی افواج نے صدر باراک اوبامہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد رواں سال کے شروع سے ہی داعش کے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :