مسلم امہ اور عا لمی برادری کی سعودی عرب میں دھما کوں کی مذ مت

منگل 5 جولائی 2016 14:51

جدہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) مسلم امہ اور عا لمی برادری کی جانب سے پیر کے روز سعودی عرب میں ہونے والے تین بم دھماکوں کی شد ید مذمت کی گئی ۔مصر کے مفتی اعظم الشیخ شوقی علام نے منگل کو جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی کے نزدیک دھماکا ایک انتہائی گھٹیا حرکت ہے جس کا تصور بھی محال ہے۔ حالیہ دھماکے ہمیں دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے سے باز نہیں رکھ سکتے۔

دہشت گردوں کے جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں دہشت گردی کا مقابلہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں سعودی عرب کی منزل کھوٹی نہیں کر سکتے۔عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابو الغیط نے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی۔

نفرت انگیز دھماکوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذمت اور وطن نہیں ہے۔ جن لوگوں نے یہ دھماکے کئے ہیں انہوں نے رمضان المبارک کی حرمت کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔ عرب لیگ دہشت گردی کی مذمت کے مسلمہ موقف پر قائم ہے اور اس کی تمام شکلوں کی واضح مذمت کرتی ہے۔اردن کی حکومت نے مملکت سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاض حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عمان سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر اس کے ساتھ ہے۔مغر بی مما لک کی حکومتوں کی جا نب سے بھی دھما کوں کی مذ مت کر تے ہو ئے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :