جدہ ،مد ینہ میں حملہ کر نے والوں کی شنا خت ، ایکپا کستانی بھی ملوث نکلا

منگل 5 جولائی 2016 14:51

ر یا ض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) سعودی وزارت داخلہ نے جدہ اور مدینہ منورہ میں کئے گئے دھماکوں میں ملوث خودکش حملہ آوروں کی شناخت ظاہر کردی ہے جس میں سے ایک کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور پاکستانی تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے، عبداللہ گلزار خان گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا،عبداللہ گلزار 15 ستمبر 1981 کو پیدا ہوا اور وہ اپنی اہلیہ اور اہلیہ کے والدین کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھا۔

اس کے علاوہ سعودی حکام نے مسجد نبوی کے قریب کئے گئے دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت 18 سالہ سعودی شہری عمرعبدالہادی عمر جعید العتیبی کے نام سے کی ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرعبدالہادی مطلوب دہشت گرد تھا۔

متعلقہ عنوان :