دبئی: سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے برج خلیفہ اور کویت ٹاور پر سعودی جھنڈے کا عکس

منگل 5 جولائی 2016 14:12

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) سعودی عرب میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد عالم اسلامی کے تمام ممالک نے ان خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ اسکے علاوہ امریکہ سمیت یورپی اور ایشیائی ممالک کے سر براہان نے بھی اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کویت اور دبئی کی مشہور عمارتوں برج خلیفہ دبئی اور کویت ٹاور کی انتظامیہ نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے دونوں عمارتوں کو سعودی جھنڈے کے عکس سے مزین کر دیا. کویت ٹاور اور برج خلیفہ پر سعودی عرب کے جھنڈے کا عکس ساری رات دکھائی دیا۔

کویت ٹاور پر سعودی جھنڈے کے عکس کے بارے میں کویت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جبکہ برج خلیفہ پر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے .سعودی عرب جیسے پر امن ملک میں خودکش دھماکوں اور قیمتی جانوں کے نقصان پر ہم نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیئے سعودی عرب کے جھنڈے کا عکس لگایا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکمران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ جی سی سی ممالک کے عوام کی کثیر تعداد نے کویت ٹاور اور برج خلیفہ کی انتظامیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی کے اس انداز کو سراہا ہے۔اور سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :