کاشتکار باجرہ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

منگل 5 جولائی 2016 14:11

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) کاشتکار باجرہ کی بروقت کاشت کریں۔ باجرہ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

باجرہ کی چارہ والی فصل کیلئے 4 سے 6 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے اور بیج والی فصل کیلئے 2 سے 3 کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہے۔ بیج کا صاف ستھرا اور صحتمند ہونا ضروری ہے۔ کاشت سے قبل بیج کو اچھی طرح صاف کر لیا جائے اور اس کو مناسب پھپھوندکش زہر لگا کر کاشت کیا جائے۔ باجرہ کی منظور شدہ اقسام ایم بی 87 اور بی وائی 18- ہیں۔ بارانی علاقوں میں سفارش کردہ دو بوری نائٹروفاس کھاد بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالی جائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :