بغدادکے قریب ایران مخالف گروپ کے رہائشی کیمپ پر راکٹ حملوں میں کئی افراد زخمی

منگل 5 جولائی 2016 13:58

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) عراقی دارالحکومت کے قریب ایران مخالف گروپ کے رہائشی کیمپ پرکئی راکٹ حملے ہوئے ۔ جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ عراقی سیکورٹی ترجمان اور جلاوطن افراد نے بتایا کہ پیپلز مجاہدین آرگنائیزیشن آف ایران کے اراکین اب ملک سے باہر کسی دوسری جگہ قیام کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کیمپ کو گذشتہ سال بھی راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ بغداد آپریش کمانڈ کے ترجمان سعد مان نے بتایاکہ اس کیمپ پر منگل کے روزکئی راکٹ گرے ہی۔ انہو ں نے بتایا کہ بغداد کے مغربی علاقہ میں موجود ایک ٹرک سے کیمپ کی طرف 20 راکٹ داغے گئے ہیں ۔جن میں مین سے کچھ راکٹ راستہ میں ہی گرنے سے عراقی شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :