خام تیل کے نرخوں میں کمی

منگل 5 جولائی 2016 13:27

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھرکم ہوکر50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگئے ۔ خام تیل کے نرخوں میں یہ کمی نائیجیریا کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے بعد دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

نائیجیریا میں شدت پسندوں کے حملوں سے متاثرہ تیل کی تنصیبات کی مرمت مکمل ہونے کے بعد خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو امریکا میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ڈیلیوری کیلئے سودے 67 سینٹ کمی کے ساتھ 48.32 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ برینٹ نارتھ سی کروڑ کے اسی مدت کیلئے سودے 42 سینٹ کی کمی کے ساتھ49.68 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔