حرم مکی میں متعدد زبانیں بولنے والا سیکورٹی اہل کارہلاک

منگل 5 جولائی 2016 13:23

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء)مسجد حرام (حرمِ مکی) میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سیکورٹی اہل کاروں نے کئی زبانوں کے بولنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ سیکورٹی اہل کار دنیا بھر سے آئے ہوئے معتمرین کے ساتھ رابطے اور بات چیت میں ان زبانوں کا استعمال کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرم شریف کی سیکورٹی کے لیے متعین اسپیشل فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد وصل الاحمدی کے مطابق سیکورٹی اہل کاروں کی تربیت کا سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ تمام شعبوں سے متعلق وسیع پیمانے پر کورسز میں شریک ہوتے ہیں جن میں مختلف زبانوں کے کورسز بھی شامل ہیں۔ ان کورسز کا مقصد ایسے اہل کار تیار کرنا ہے جو مسجد حرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آسکیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ بھی گردش میں ہے جس کو سعودی عرب کی جنرل سیکورٹی کے ادارے نے اپنے ٹوئیٹر اکاوٴنٹ پر پوسٹ کیا۔ وڈیو میں حرم مکی کے متعدد سیکورٹی اہل کاروں کو دکھایا گیا ہے جو مختلف زبانوں میں بات چیت کے ذریعے ، زائرین اور معتمرین کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔سیکورٹی اہل کاروں کی جانب سے بولی جانے والی زبانوں میں عربی ، اردو ، انگریزی ، فرانسیسی وغیرہ شامل ہیں۔