بنگلہ دیش میں ہلاک ہونے والے سات جاپانیوں کی نعشیں جاپان پہنچ گئیں

منگل 5 جولائی 2016 13:16

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کے ایک کیفے کے اندر کی گئی ایک دہشت گردانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے سات جاپانیوں کی نعشیں صبح ٹوکیو پہنچ گئی ہیں۔ ڈھاکا سے ہلاک ہونے والی جاپانیوں کی لاشیں ایک حکومتی جہاز لے کر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے پر جاپانی وزیر خارجہ فومیو کیشیڈا اور جاپان میں بنگلہ دیشی سفیر نے سات تابوتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اِس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ظالمانہ دہشت گری میں یہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے اِن ہلاکتوں پر ایک مرتبہ افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :