امریکی تحقیقی خلائی جہاز جوپیٹر کے مدار میں داخل ہو گیا

منگل 5 جولائی 2016 13:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اْس کا خلائی جہاز جْونو شمسی نظام کے بڑے سیارے جوپیٹر کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ ناسا نے اِس کامیابی کو خلائی تحقیق کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ جونو خلائی جہاز ایک بلین ڈالر سے زائد سرمائے سے تیار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ناسا کے پرنسپل انویسٹیگیٹر اسکاٹ بولٹن نے اِس کامیابی پر اپنی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک دی ہے۔ جونو کو جوپیٹر کی جانب پانچ برس قبل کیپ کنیورل سے روانہ کیا گیا تھا۔ اِس عرصے میں جونو نے 2.7 بلین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ خلائی جہاز کی اسپیڈ ایک لاکھ تیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ اگلے بیس ماہ جوپیٹر کے مدار میں رہے گا۔۔

متعلقہ عنوان :