جان کیری نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کردی
منگل 5 جولائی 2016 13:13
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کردی۔دوسری جانب بنگلہ دیشی پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ کس طرح دولت مند اور پڑھے لکھے نوجوان شدت پسندی کی جانب مائل ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کو ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام 6 حملہ آور مقامی تھے اور یہ پریشان کن امر ہے کہ اب تک مستحکم سیکولر جمہوری ملک سمجھے جانے والے بنگلہ دیش میں کس طرح شدت پسندانہ نظریات پروان چڑھ رہے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، تنظیم نے پانچ جنگنجووٴں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان حملے میں ملوث تھے۔(جاری ہے)
دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے ان دعووٴں کو مسترد کردیا اور حملے کی ذمہ داری مقامی شدت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) پر عائد کی ہے۔جے ایم بی بنگلہ دیش میں داعش کی نمائندگی کا دعویٰ کرتی ہے تاہم اس کے داعش کے ساتھ روابط کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
امریکی اسٹیٹ سیکریٹری جان کیری نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا اور اس حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) کی معاونت کی پیش کش کی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جان کیری نے بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات عالمی معیارات کے مطابق کرے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف بی آئی سمیت دیگر امریکی اداروں کی معاونت کی پیشکش کی۔اسد الزماں خان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں بتایا کہ گھر بیٹھے شدت پسند بننے والے افراد حالیہ دنوں میں اقلیتوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈھاکا ریسٹورنٹ کے 6 میں سے 3 حملہ آور گزشتہ چھ ماہ سے لاپتہ تھے۔حملہ آوروں نے کیفے کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا تھا، انہوں نے مقامی افراد اور غیر ملکیوں کو علیحدہ کیا اور پھر 20 افراد کو قتل کردیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا جو اس وقت ہسپتال میں ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.