بوسٹن ایئرپورٹ پر 2 امریکی شہریوں کو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا

منگل 5 جولائی 2016 13:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بوسٹن ایئرپورٹ ہر دو امریکی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جمہوریہ ڈومینکن سے بوسٹن ایئرپورٹ پہنچنے والے دو امریکی شہریوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب کسٹم چیکنگ کے دوران ان کے سامان سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے جن کے لیب ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ یہ کوکین ہے گرفتاری کے بعد دونوں کو تفتیش کے لئے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :