شدت پسندوں سے عراق کا 70 فیصد حصہ واپس لینے کا اعلان

منگل 5 جولائی 2016 12:44

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) عراقی افواج نے شدت پسندوں سے عراق کا 70 فیصد حصہ واپس لینے کا اعلان کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی افواج نے انبار اور فلوجہ سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے بعد بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور عراق کے صوبے صلاح الدین اور نینوا میں شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کے مطابق مغربی اور شمالی علاقوں میں فوجی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ انبار میں آپریشن مکمل ہوجانے کے بعد فورسز کو عراقی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :