عراق کے شہر بغداد میں 5 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، 40 جہادی گرفتار

منگل 5 جولائی 2016 12:42

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بغداد دھماکے میں ہلاک ہونے والے 200 افراد کی ہلاکت کے بعد عراقی عوام میں حکومت کے لئے غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ادھرعراق کے شہر بغداد میں 5 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کے بعد کیا گیا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی حکومت نے 40 جہادیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی شہر بغداد میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دو سو افراد کی تدفین کے موقع پر عوام نے حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔جبکہ عراق کے شہر بغداد میں 5 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کے بعد کیا گیا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی حکومت نے 40 جہادیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :