ٹرمپ کا ٹویٹ یہود دشمنی پر مشتمل تھا،ہیلری کلنٹن

منگل 5 جولائی 2016 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھ کونوں والے ستارے پر مشتمل ایک ٹویٹ ’واضح طور پر یہود دشمنی‘ پر مبنی تھا۔اس ٹویٹ میں سٹار آف ڈیوڈ سے ملتی جلتی ایک شکل اور نقدی کے ڈھیر کے ساتھ ہیلری کلنٹن کو ’بدعنوان ترین امیدوار‘ بیان کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کو بعد ازاں حذف کر دیا گیا اور اس نعرے کو ستارے کے بجائے دائرے کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کا یہودیت کی علامت سٹار آف ڈیوڈ کے ساتھ موازنہ ’بدیانتی‘ پر مشتمل ہے۔ یہ تصویر پہلی بار یہود دشمنی اور سفید فام بالادستی پر مبنی ایک میسج بورڈ پر دیکھا گیا تھامیڈیارپورٹس کے مطابق ہیلری کلنٹن کی مہم ٹیم نے امریکی میڈیا کو بتایاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسلی تعصب والی ویب سائٹس کے ذریعے یہود دشمنی والی تصاویر کا کھلم کھلا استعمال خاصا پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’عام سا ستارہ تھا، جو عام طور پر پولیس اہلکارر استعمال کرتے ہیں‘ اور یہود دشمنی کے الزامات ’مضحکہ خیز‘ ہیں۔انھوں نے ہیلری کلنٹن پر اپنے شوہر کی امریکی اٹارنی جنرل سے ملاقات کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کرنے کا الزام عائد کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر نسلی تعصبانہ خیالات کی پذیرائی کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :