شام کے چار شہروں میں پھنسے 62 ہزار افراد شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ
میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2016 12:02
دمشق (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔5 جولائی۔2016ء) اقوام متحدہ کے مطابق شام کے چار شہروں میں تقریباً 62 ہزار افراد پھنسے ہوئے اور شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فاقہ کشی کے سبب ان افراد کے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔دمشق میں اقوام متحدہ کے کنوینر یعقوب الحلو نے صحت اور طبی امداد کے پیش نظر لوگوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے غیر مشروط رسائی فراہم کی جائے۔
شام کے دارالحکومت کے باہر حکومت نواز فوجیوں کے حصار والے دو شہروں مدایا اور زبدانی میں لوگوں کو کچھ امداد پہنچی ہے جب کہ باغیوں کے قبضے والے شمال مغربی شہروں فوا اور کفرایہ میں اسی طرح کے حالات ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثنا ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے گذشتہ سال دسمبر میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے واپس حاصل کیے جانے والے عراقی شہر رمادی کی گلیوں میں ہونے والی تباہی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ ویڈیو ڈرون کے ذریعہ شوٹ کی گئی ہے۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے وہاں کے حالات کو ’انسانی تباہی‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا لوگوں کی پریشانیاں اور تکالیف آج تک کی اپنی سب سے شدید سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ہزاروں لوگ مارے جب کہ لاکھوں شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ خاندان بکھر گئے ہیں۔ رمضان کا مہینہ ختم ہونے کو ہے اور بہت سے لوگ اب بھی شدید خوف ہے اور وہ بے یقینی کے ماحول میں ہیں۔انھوں نے مزید کہا ایک انسانی تباہی ہمارے سامنے ہے اور حالات ہر کسی کے لیے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.