جدہ ‘امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنیوالا پاکستانی تھا‘ سعودی سرکاری حکام کی تصدیق

منگل 5 جولائی 2016 12:01

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنیوالا شخص پاکستانی شہری نکلا‘12 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا‘سعودی سرکاری ذرائع سے تصدیق کردی ہے ۔جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے سے کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق 35برس کے پاکستانی عبداللہ گلزارخان نے کیا۔

12 برس سے سعودی عرب میں مقیم گلزارخان جدہ میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کررہاتھااوربیوی، بچوں اورسسرالیوں کیساتھ آبادتھا۔ادھر سعودی عرب میں سفیرپاکستان منظورالحق کاکہناتھاکہ وہ ابھی معلومات جمع کررہے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق خودکش حملہ آورنیکسی اہلکار سے بات نہیں کی تھی اوریہ بھی واضح کیاگیاہے کہ خودکش جیکٹ مکمل طورپرنہیں پھٹ سکی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے سبب جسم سے جڑے دیگربم فوری طورپرناکارہ بنالیے گئے۔ دہشتگردکے قبضے سے6 ہینڈگرینیڈبھی برآمدکیے گئے۔ یہ واضح نہیں کہ خودکش حملہ آورکاہدف کیاتھا۔سعودی حکام کے مطابق ساتھ ہی ایک مسجدواقع ہے اورمقامی میڈیاکے مطابق دھماکامسجدکے دروازے کے پاس ہی کیاگیاتھا۔ تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔سعودی عرب میں ایک ہی روزمساجدپرحملوں نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجزدنیاکے سامنے واضح کردیے ہیں۔ لیکن ان حملوں میں سے ایک میں پاکستانی کا ملوث ہونا پاکستانیوں کیلئے تشویش میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔