شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پندرہ سال بعد ہو گا

پیر 4 جولائی 2016 14:41

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) شوال کا چاند کب نظر آئے گا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو لاہور میں ہوگا ، ماہرین فلکیات نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں شوال المکرم کا چاند منگل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پندرہ سال بعد ہو گا۔ ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ہونگے۔ ضلعی کمیٹیاں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے اپنے اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر میں اجلاس کا اہتمام کریں گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں کی طرح لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی شوال المکرم کا چاند منگل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :