سیکرٹری آر ٹی اے رحیم یار خان کا مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ، مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
پیر 4 جولائی 2016 14:13
رحیم یارخان۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی۔2016ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کے احکامات اورڈی سی او کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی کا مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ‘ مسافروں سے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے وصول کئے جانیوالے کرایہ بارے معلومات حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر بس مالکان کی جانب سے مسافروں کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے اور مقررہ کرایہ کی وصولی یقینی بنائی جائے ۔
جس پر ڈی سی او نے سیکرٹری آر ٹی اے رحیم یارخان ریاست علی کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو اچانک بس سٹینڈز اور روڈ پر مسافر بسوں کو روک کر کرایوں بارے معلومات حاصل کریں گی۔(جاری ہے)
سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی نے نیوبس سٹینڈ‘ خانپور اڈا‘ تھلی مہاتماں اور سکھر اڈا پر واقع بس سٹینڈز کے اچانک دورے کئے اور بسوں میں سوار مسافروں سے کرایوں بارے معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے مسافروں سے کہا کہ زائد کرایہ ہرگز نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف سخت کاررو ائی عمل میں لائی جائے گی اور موقع پر ہی بس کا روٹ پرمٹ اور ڈرائیور کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ بس مالکان کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ٹال فری نمبر 0800-33444پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں جس پر فوری کاررو ائی کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.