ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی‘فلمسٹار بابرہ شریف

پیر 4 جولائی 2016 14:12

ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) فلمسٹار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا سٹائل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آن زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں ۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پراجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔