پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں‘ اداکار حیدر سلطان

پیر 4 جولائی 2016 14:09

پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس معاشرے میں انصاف برائے نام رہ جائے وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ آئے روز چوریاں ،قتل وغارت ،دہشت گردی کے باعث عوام کا سکون غارت ہوچکا ہے ،میرے والد سلطان راہی کے قتل کو اتنے سال ہوگئے ہیں مگر قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ،ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔ حیدر سلطان نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی بے شمار آفرز ہوئیں مگر میں اپنے ملک میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :