زارا اکبر اور ماہ نور تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ پہلی مرتبہ عید الفطر پر اکھٹے جلوہ گر ہوں گی

پیر 4 جولائی 2016 13:42

زارا اکبر اور ماہ نور تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ پہلی مرتبہ عید الفطر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) اداکارہ زارا اکبر اور ماہ نور تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ پہلی مرتبہ عید الفطر پر فیصل آباد منروا تھیٹر میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوے دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر اور ماہ نور کا تین سال قبل کسی بات پر معمولی تنازع ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ڈرامہ نہیں کیا ۔ مگر اب تین سال کے وقفے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک بار پھر عید الفطر پر دوبارہ اکٹھی فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گے ۔ اس حوالے سے زارا اکبر نے خصوصی آئٹم بھی تیار کر رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہ نور حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرکے پاکستان واپس آئی ہیں۔