کترینہ کیف کو سوشل میڈیا میں فعال ہونے کا فیصلہ
پیر 4 جولائی 2016 12:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اب شاید سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہونے لگا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی اب دیگر فلمی ستاروں کی طرح سوشل میڈیا میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف 16 جولائی کو 33 برس کی ہوجائیں گی۔کترینہ کیف سوشل میڈیا پر باقاعدہ انٹری 16 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر دیں گی اور مداحوں سے بات چیت کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم “بارباردیکھو” کی تشہیر کریں گی۔
دنیا کے دیگرشعبوں کی طرح بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اورانہیں مختلف معاملات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، اس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی فلموں کی تشہیر بھی ہوتی ہے لیکن کچھ فلمی ہستیاں اب بھی سوشل میڈیا سے دور ہیں جن میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں تاہم اب انہوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.