بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے

پیر 4 جولائی 2016 12:52

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار بومن ایرانی اپنے بیٹے دنیش اور بہو زینوبیہ کے ہاں بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے اداکار بومن ایرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری بہو آج ماں بن گئی، میرا بیٹا باپ اور میری اہلیہ دادی جبکہ میں دادا بند گیا ہوں-انھوں کا مزید کہنا تھا کہ میں بتانا بھول ہی گیا کہ وہ لڑکا ہے اور ماں، بیٹا کی صحت اچھی ہے جبکہ دادا ہسپتال میں فلیش ڈانس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیش اور زینوبیہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ان کے پہلا بیٹا کایوز ایرانی بالی ووڈ انڈسٹری کا چالڈ اسٹار ہے، دنیش اور زینوبیہ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دوسری جانب بولی وڈ کے اداکار اور اداکاروں نے بومن ایرانی کو دادا بننے کی مبارکباد پیش کی ہے، ان میں ابھیشیک بچن، کترینہ کیف، بپاشا باسو، ساجد خان، ارشد وارثی، اظمی صباء ، پریانکا چوپڑا، دیا مرزا اور دیگر شامل ہیں۔تمام بولی وڈ اداکار اور اداکاروں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بومن ایرانی اور ان کے خاندان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔