شاہ رخ کی اداکاری کا مذاق اڑانے پر سلمان خان سامنے آ گئے
شاہ رخ خان کا مذاق مت اڑاوٴ! مجھے بہت پسند ہیں، بالی ووڈ سپر اسٹار
پیر 4 جولائی 2016 12:45
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے دوست شاہ رخ خان کی اداکاری کا مذاق اڑانے والوں کوخبردار کردیا۔بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے یہی نہیں دونوں اداکارایک دوسرے کی فلموں کی تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ تقریبات میں تعریف کرتے نظر آتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں دونوں اداکار ممبئی کی سڑکوں پر ایک ساتھ سائیکلوں پر مٹر گشت کرتے نظر آئے تھے جس کے بعد اب سلو میاں نے کنگ خان کوتنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خبردار کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کے ڈائیلاگ کے ذریعے خبردار کیا ہے، فلم میں دبنگ خان پہلوان کا رول ادا کر رہے ہیں اور ایک ڈائیلاگ میں ان کے کوچ سلمان خان سے کہتے ہیں کہ ” تو یہاں پہلوانی کرنے آیا ہے یا رومانس، کیا خود کو شاہ رخ خان سمجھا ہے “ جس کے جواب میں سلو میاں کہتے ہیں شاہ رخ خان کا مذاق مت اڑاوٴ! مجھے بہت پسند ہیں جب وہ لڑکی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کے دیکھے ہیں نا تو اندھی لڑکی بھی پٹ جاتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.