کاروان کے زیر اہتمام تعلیمی مسائل کے عنوان سے سیمینار

پیر 4 جولائی 2016 12:06

پشاور ۔04جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء ) کاروان تنظیم پشاور کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے تعلیمی مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے ڈائریکٹر جنرل فاروق شاہ تھے ،صدارت ممتاز کالم نگار اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ہمایون ہمانے کی جبکہ مایہ ناز ڈاکٹر یاسین اقبال نے ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کی ‘ اس کے علاوہ کاروان تنظیم کے صدر خالد ایوب ‘ناصر علی سید ‘حسام ‘شکیل نایاب‘ گل بہادر‘ڈاکٹر ناصر‘ پروفیسر صبیح احمد‘ ایڈووکیٹ طلحہ سعید ‘نیر سرحدی ودیگر کے علاوہ مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین وحضرات بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :