وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے مختلف مقامات پر پنشنرز کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سخت نوٹس لے لیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے مختلف مقامات پر پنشنرز کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالہ کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس ضمن میں گورنر سٹیٹ بینک سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک، نیشنل بینک حکام سے بات کر کے عوامی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی وافر مقدار میں دستیابی کوبھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :