بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے ٗ سرتاج عزیز

پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئے بغیر اپنے اقتصادی اہداف حاصل نہیں کرسکتے ٗمشیر خارجہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پاکستان کی اولین ترجیح ہے جب کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئے بغیر اپنے اقتصادی اہداف حاصل نہیں کرسکتے لیکن بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد دو طرفہ مذاکرات میں تعطل نہیں آنا چاہیے تھا اور دہشت گردی کی آڑ میں بات چیت کا عمل رکنا نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حریت رہنماؤں اور پاکستانی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے باعث دو طرفہ بات چیت کو معطل کرنے کا ایک بہانہ تھا۔ مشیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے بات چیت کا عمل بحال کرنے کا عزم کیا۔