چودھری نثارعلی خاں رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں‘حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان
ہفتہ 2 جولائی 2016 21:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس قارون سے ہزارگناء زیادہ دولت ہے۔حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں سرے محل نہیں رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں اوراپنے آقاؤں کے پاس'' لکشمی '' کی چھان بین کریں۔
پاکستان کے اقتداراوروسائل پراس وقت پاناما لیگ کاقبضہ ہے۔موصوف ریاست سے زیادہ میاں نوازشریف کے جانثاراوروفادار ہیں مگرانہوں نے حالیہ دنوں میں جھوٹ کی انتہاکردی ۔آصف زرداری نہیں شریف خاندان اربوں ڈالرز اثاثوں کامالک ہے،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں حق نمک اداکرنے کیلئے جھوٹ بولنابندکردیں۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں کی طرف سے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے باوجود انہیں وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا۔
وہ پرانی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے ۔وہ نادرآباد میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کیا چودھری نثارعلی خاں دبئی میں آصف علی زرداری کی رہائشگاہ پرسیاست چمکانے کی بجائے اس بات پرروشنی ڈالنا پسندکریں گے کہ حکمران خاندان کے بیرون ملک محلات اوراثاثوں کاریکارڈ پاکستان میں کس ادارے کے پاس محفوظ ہے ۔ تعجب ہے عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا حکمران طبقہ اپنی صفائیاں دینے کی بجائے دوسروں کیخلاف دشنام طرازی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی بدعنوانیاں چھپانے کیلئے من گھڑت کہانیاں سنارہے ہیں۔حکمران پاناماپیپرز کے سکینڈل سے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتے،قوم ان سے حساب ضرورلے گی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.