Live Updates

حکومت کے 3سالہ دور میں اشرافیہ کی طرف سے سوئس بینکوں میں ایک کھرب 62ارب جمع کرانا نیا ریکارڈ ہے ،عمران خان کی تحریک کا مقصد عوام میں ان کے حقوق کا شعور اجاگر کرنا ہے اوراسکی کامیابی سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کا بیان

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں اشرافیہ کی طرف سے سوئس بینکوں میں ایک کھرب 62ارب روپے جمع کرانا ایک نیا ریکارڈ ہے ،عمران خان کی تحریک کا مقصد عوام میں ان کے حقوق کا شعور اجاگر کرنا ہے اوراسکی کامیابی سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہواؤں کا رخ دیکھ لیں ، عید الفطر کے بعد یہ طوفانی صورت اختیار کریں گی ۔ پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ اگر وزیر اعظم اور انکے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر پانامہ لیکس کی تحقیقات میں کیوں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد سڑکوں پر آنے کا فیصلہ اٹل ہے اور اس کے لئے پی ٹی آئی اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

عمران خان جب بھی کال دیں گے پوری قوم اس تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تحریک کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ ڈالنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اس لئے اپوزیشن کو اپنی آنکھیں او رکان کھلے رکھنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند وفاقی وزراء کے ٹولے کاشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا کردار خود حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور یہی وفاداری حکمرانوں کے گلے پڑے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات