وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے رمضان کا پورا مہینہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہونا پڑا ‘ظالم حکمرانوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نہ پہلے کچھ کیا گیا اور نہ ہی اب کچھ کریں گے

تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ کا بیان

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے رمضان المبارک کا پورا مہینہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہونا پڑا ہے لیکن ان ظالم حکمرانوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نہ پہلے کچھ کیا گیا اور نہ ہی اب کچھ کریں گے۔دوسری جانب اووربلنگ کا سلسلہ بھی عروج پر رہا ۔

(جاری ہے)

عوام عید پر بچوں کو شاپنگ کروائیں یا پھر بجلی کے زائد بلنگ والے بل ادا کریں۔عوام کی مشکلات سے حکمرانوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اپنے اللے تللوں میں مصروف ہے جس کا حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا ۔تین سال اگر بجلی کی پیداوار بڑھانے میں صر ف کیے ہوتے تو ابتک بجلی کی بند ش کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جس تیز رفتاری سے میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے منصوبے مکمل کیے ہیں اسی رفتار سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے ہوتے تو آج پنجاب بجلی کی پروڈکشن کے حوالے سے خود کفیل بن چکا ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :