4 برس گزر گئے، پنجاب کے پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا
ہفتہ 2 جولائی 2016 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) پنجاب کے پنشنرز کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا عمل چار برس گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا، حکومتی اعلانات، بیانات اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بزرگ پنشنرز در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔ ساری زندگی سرکاری نوکری کرنے کے باجود ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آخر کار مسائل کا ہی سامنا۔
مہینے کی پہلی تاریخ آتے ہی بزرگ خواتین و مرد پنشن کے حصول کے لئے در بدر ہونے لگے۔(جاری ہے)
حکومت نے ان کی بہتری کے لئے قدم اٹھایا اور 2012ء میں تمام پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنیکا پراجیکٹ شروع کیا۔چار برس گزر جانے کے باوجود 5 لاکھ 92 ہزار پنشن کیسز میں سے صرف 47 فیصد کمپیوٹرائزڈ ہو سکے۔ تین لاکھ تیرہ ہزار سات سو بیس پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہی نہ ہو سکا جبکہ دوسری جانب 53 ہزار سے زائد کیسز ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹس کے دفاتر میں زیرالتوا ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے چار برسوں میں صرف تین اجلاس بلائے گئے ہیں۔ پنشنرز کی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا پراجیکٹ شروع تو کیا گیا لیکن حکومتی لاپراوہی کے باعث کئی برس گزر جانے کے باوجود بھی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.