اسلام آباد ، ڈاکووٴں نے دن دیہاڑے معزور شخص سے زکوةکے پیسے چھین لئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈاکووٴں نے دن دیہاڑے معزور شخص سے زکوةکے پیسے چھین لئے.دو مسلح موٹرسائیکل سوارو نے علی ٹاؤن پیدل جاتے ہوئے مہربان پر پہلے تشدد کیا پھر زبردستی رقم چھین لی.عید کی خوشیاں لٹ جانے پر غریب کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہربان نے بتایا کہ وہ افطاری سے قبل گھر جارہا تھا کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار اس کے قریب رکے اور گن پوائنٹ پر اس سے 8 ہزار کی رقم چھین لی اس نے بتایا کہ وہ ایک ٹانگ سے معزور ہے چار اس کے بچے ہیں. یہ رقم اسے ایک درد دل رکھنے والے خداترس شخص نے دی تھی وہ رقم اس کے گھر سے لے کر ابھی راستے میں ہی تھا کہ لٹ گیا.اس نے کہا کہ اس رقم سے اس نے بچوں اور بیوی کے لئے نئے کپڑے خریدنے تھے مگر ظالموں نے اس کی اور اس کے گھروالوں کی کوشیاں چھین لیں۔

۔

متعلقہ عنوان :