عیدکی آمد کے باعث نیشنل بینک پنشنرز کے لیے برانچز دیر تک کھلی رکھے گا: اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی ۔2016ء) اسٹیٹ بینک نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ عید کی آمد کے باعث نیشنل بینک پنشنرز کے لیے برانچز دیر تک کھلی رکھے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی ملک بھر کے متعدد بینکوں کے اے ٹی ایمز خالی ہونے اور نیشنل بینک سے پینشنرز کو پینشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایات پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں تمام اے ٹی ایمز کام کرتے رہنے چاہییں۔ جبکہ نیشنل بینک پنشنرز کے لیے برانچز دیر تک کھلی رکھے۔