ایم ایم عالم روڈ پر چینی کھانوں کیلئے مشہور ریسٹورانٹس کو اپنی تشہیر کیلئے لیزر لائٹس لگانا مہنگی پڑ گئی

مختلف پروازوں کے پائلٹوں کی شکایت ملنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے گلبرگ پولیس کی مدد سے ریسٹورانٹ انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) ایم ایم عالم روڈ پر چینی کھانوں کیلئے مشہور ریسٹورانٹس کو اپنی تشہیر کیلئے لیزر لائٹس لگانا مہنگی پڑ گئی ‘مختلف پروازوں کے پائلٹوں کی شکایت ملنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے گلبرگ پولیس کی مدد سے ریسٹورانٹ انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق آنے جانے والی پروازوں کے پائلٹوں کی جانب سے ملنے والی مختلف شکایات کی روشنی میں سروے مکمل کیا ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا گیا کہ گلبرگ تھری کے علاقے میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع چینی کھانوں کے لیے مشہور ریسٹورانٹ جن سوئے، ایکسٹریم چائینیز، رات کے اوقات میں اپنی تشہیر کے لیے تیز لیزر لائیٹوں کا استعمال کرتا ہے جس کی ہائی فریکیوئنسی لیزر لائٹیں آنے جانے والی پروازوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں مختلف پائلٹوں کی جانب سے بار بار ایک ہی شکایت ملنے پر سول ایوی ایشن نے جن سوئے، ایکسٹریم چائینیز ریسٹورانٹ کی انتظامیہ کو گلبرگ پولیس کی مدد سے وارننگ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ سورج ڈھلنے سے طلوع آفتاب تک لیزر لائیٹوں کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :