وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے عید کے دنوں میں واسا کے آپریشن کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے عید کے دنوں میں واسا کے آپریشن کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ‘عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز لاہور میں گفتگو کے دوران وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بارش کی پیش گوئی ہے ، اس سلسلے میں واسا کے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں‘ عیدالفطر کے موقع پر واسا کیآپریشن عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ بارشوں کے دوران کہیں پر بھی پانی زیادہ دیر جمع نہ رہ سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ واسا نے مون سون کے حوالے سے بھر پور تیاری کر رکھی ہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی او ہیلتھ شالامار ڈاکٹر نثار احمد،لیاقت خان، آصف خان اور آفتاب امجد سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :