ماں کی ممتا سے محروم عبداﷲ کی عدالت میں باپ سے ملاقات

عبداﷲ چودھری اقبال کے لائے گئے کھلونوں سے کھیلتا رہا ، بچے کو خود سے مانوس کریں ، عدالت کی والد کو ہدایت

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) کراچی سٹی کورٹ میں عبداﷲ کی اس کے والد سے دوسری ملاقات کرائی گئی ، چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، بچے سے بات کرنے کی کوشش کی ، تیسری ملاقات سولہ جولائی کو ہو گی۔ عدالت کے حکم پر عبداﷲ سے اس کے والد چوہدری اقبال کی سٹی کورٹ کراچی میں ملاقات کرائی گئی۔

(جاری ہے)

ایدھی سینٹر کی خادمہ بچے کو لیکر عدالت آئی، ملاقات کے دوران عبداﷲ باپ کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی چوہدری اقبال نے بچے کو پیار کرنے یا گود میں لینے کی کوشش کی۔

چوہدری اقبال کمرہ عدالت کے ایک طرف اورعبداﷲ دوسری طرف بیٹھا مسلسل روتا رہا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے تک بچہ باپ سے مانوس نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، عبداﷲ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس نے بات نہیں کی۔ چوہدری اقبال کے وکیل نے بتایا کہ عبداﷲ آہستہ آہستہ اپنے والد سے مانوس ہو رہا ہے ، 16 جولائی کو دوبارہ ملاقات رکھی گئی ہے۔ عدالت نے چوہدری اقبال سے کہا کہ بچے کو مانوس کرنے کے لئے باپ کو اس کے قریب جانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :