حکومت نے مزدورں کی فلا ح و بہبود کے لئے تا ریخی اقدامات اٹھا ئے، برجیس طاہر

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:08

شیخوپورہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چو دھری بر جیس طا ہر نے کہا ہے کہ حکومت نے مزدورں کی فلا ح و بہبود کے لئے تا ریخی نو عیت کے اقدامات اٹھا ئے ہیں، بھٹہ مزدور ں کے بچوں تعلیم ، ما ہا نہ وطائف ، صحت عامہ کی مفت سہولتوں کی فراہمی اور ما ہانہ اجرت کم ازکم 14ہزار مقرر کر نا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مزدور دوستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جا نب سے فاروق آباد میں لیگی رہنماء سید سجادحسین شاہ کے ڈیرے پر منعقدہ افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا صوبا ئی وزیر آبپاشی میا ں یاور زمان ، صوبائی صدر لیبر ونگ سیدمشتاق حسین شاہ ،صوبا ئی صدر یو تھ ونگ میا ں غلام حسین شا ہد ، ارکان صوبا ئی و قو می اسمبلی سردار عرفان دوگر ، را نا ارشد ، چو دھری سجاد حیدر گجر سمیت لیگی کار کنوں اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیاس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے چو دھری برجیس طا ہر نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے غیر ملکی ایجنڈے پر گا مز ن ہے پی ٹی آئی اور اس کے حواری من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے صرف اور صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں اپوزیشن جماعتیں جہا ں چا ہیں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر لیں ذلت اور رسوائی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اللہ تعالیٰ نے پہلے بھی وزیر اعظم کو ہر جگہ پر سرخرو کیا اب بھی وہ سرخرو ہو نگے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ہو نیوالے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کا میا بی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آکر پیپلز پا رٹی کے آزاد کشمیر مین بدترین پا نچ سا لہ دور میں عوام کے ساتھ کی جا نیوالی زیادتیوں کا ازالہ کر کے وہا ں کے عوام کی فلا ح و بہبود اور تعمیر ترقی کے لئے کا م کرے گی ۔