Live Updates

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ جہانگیر خان ترین

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:06

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ جہانگیر خان ترین

لاہو ر(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ، تحریک انصاف کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے 21جولائی کو تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے بعد اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادکشمیر سیکرٹریٹ لاہور میں جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کی جانب سے کشمیری ووٹروں کودی جانیوالی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود ،مرکزی سیکرٹری جنرل وایل اے 37ویلی 2سے امیدوارغلام محی الدین دیوان ،عبدالعلیم خان ،ایل اے 30جموں 1کے امیدوار حاجی مقصود الزمان سمیت دیگر رہنما وٴں نے بھی خطاب کیا تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کامزید کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے میرے حلقے میں الیکشن سے قبل نوازشریف نے اڑھائی ارب ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا لیکن آج تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیاگیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے انکے سامنے رول آف لاء کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے شکست کے خوف سے کشمیراسمبلی کی لاہورنشست پرالیکشن نہیں ہونے دئیے انہوں نے کہاکہ 21جولائی کو آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی فتح ہوگی آزادکشمیر میں ہم حکومت بنائیں گے جس کے بعد کشمیر کے فیصلے کشمیر ہونگے اسلام آباد سے کوئی ڈکٹیشن نہیں دی جائے گی اورہم صوبہ خیبرپختونخواہ کی طرح آزادکشمیر میں بھی نچلی سطح پر اختیارات دیں گے آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے اثرات پاکستان کے انتخابات پر پڑیں گے کیونکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے بعد پاکستان میں بھی مڈٹرم انتخابات ہونے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کا آزادکشمیر کے انتخابات سے موازنہ کیاجاتاہے اگر آزادکشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح دھاندلی زدہ انتخابات کروائے گے تو تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات پڑیں گے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو جسطرح کا مقابلہ این اے 122میں ملا تھا ایل اے 37ویلی 2کے انتخابات میں بھی ویسا ہی مقابلہ ملے گا انہوں نے کہاکہ غلام محی الدین دیوان دھڑلے سے الیکشن لڑیں میں اورمیری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہیں ہم بھرپورمقابلہ کریں گے ایل اے 37ویلی 2کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کاکہناتھاکہ کشمیری عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہ آئیں یہ نوکریوں کا وعدے کرتے ہیں لیکن کسی کو آج تک نوکری نہیں دی عوام کو صرف دھوکاملاہے اب عوام کو ریلوے کی کنٹین کے ٹھیکوں کا لالچ دیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں غنڈہ گردی کو چھوڑ دیں اورپرامن انتخابات ہونے دیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ انتخابات کے دوران بھی ہمارے 100سے زائد کارکن زخمی ہوئے تھے ہمارامطالبہ ہے کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں تاکہ بھارت میں پیغام جائے کہ پاکستان میں بسنے والے کشمیری پاکستان سے خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں شبیر سیال ، سعید ڈار، ثاقب سلیم بٹ،چوہدری عاطف ، رانا عبدالسمیع، ملک وقار ، مسرت چیمہ، ارمغان صادق، صائمہ شوکت، رانا اختر حسین ،چوہدر ی وسیم ظفر جٹ،عرفان احمد، انیلہ ریاض، اسد نزیر ، ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، بلاول میر، زیشان میر، حافظ عابد، رانا شکیل، رانا عابد، محسن خان، تفضل بٹ، پرویز بٹ، ندیم بٹ، شوکت پرویز بٹ، یعقوب بٹ، نعمان بٹ، جاوید شاہین، ملک رمضان، وہاب بٹ، کرامت گجر، فرحان چوہدری سمیت کثیر تعداد میں کشمیری ووٹروں نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات