افغانستان نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے جماعت الاحرار سے گٹھ جوڑ کرلیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلہ میں انکشاف

پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 80سے 100دہشتگرد تیار کئے ہیں،ان دہشت گردوں کو افغان نیشنل آرمی اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے،خفیہ مراسلہ صوبے بھر کے پولیس افسران کو بجھوا دیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جولائی 2016 18:48

افغانستان نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے جماعت الاحرار سے گٹھ جوڑ کرلیا۔محکمہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) :محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق افغانستان نے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے 80سے 100دہشتگرد تیار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دہشت گردوں کو افغان نیشنل آرمی اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان نے پہلے سرحد پر فائرنگ کی اب دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا بدلہ لینا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی ایجنسیوں نے خبردار کر دیاہے۔ خفیہ مراسلہ وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران کو بجھوا دیا۔