حکومت فوری پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرے، عید کے موقع پر پنشنرز کو پریشانی میں مبتلا کرنا قابل مذمت ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا بیان

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرے، عید کے موقع پر پنشنرز کو پریشانی میں مبتلا کرنا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ بینکوں اور پوسٹ آفسز کواوقات کار کے بعد بھی کھولا جائے تا کہ پنشنرز کو ادائیگیاں ہو سکیں، اس وقت عام شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اور بزرگ شہری پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پریشان ہیں اور بنکوں کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری تعطیلات شروع بھی ہو جائیں تو اس وقت تک بینک اور پوسٹ آفسز کھلے رکھے جائیں جب تک تمام پنشنرز کو پنشن ادا نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی اور رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔(اح+ط س)