حقائق سامنے آجانے کے بعد عمران خان مریم نواز سے معذرت کریں، سنی سنائی باتوں پر فوری عمل کرنا عمران خان کی عادت ہے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا عمران خان کے مریم نوازپر الزامات پرردعمل کااظہار
ہفتہ 2 جولائی 2016 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب جبکہ اصل حقائق سامنے آچکے ہیں کہ عمران خان کی بہن کو کس شخصیت کی بناء پر پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہیں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے مریم نواز سے معذرت کرنی چاہئے، اسی میں اُن کی بڑائی ہے عمران خان کی یہ عموماً عادت ہے کہ سُنی سنائی بات پر تحقیق کئے بغیر فوراً رد عمل ظاہر کردیتے ہیں ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے لاہور میں عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اور بعدا زاں عمران خان کی طر ف سے مریم نواز کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق بیان اور بہتان طرازی کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی یہ عموماً عادت ہے کہ سُنی سنائی بات پر تحقیق کئے بغیر فوراً رد عمل ظاہر کردیتے ہیں ۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طو رپر عمران خان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے ۔
عمران صاحب کو چائیے کہ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کریں تاکہ انہیں بیٹیوں کے وقار، پیار اور احساسات کا بھی اندازہ ہو ۔ مریم نواز قوم کی اور ہم سب کی بیٹی ہیں اُن کے بارے میں بغیر تصدیق کئے بیان دینا ایک انتہائی افسوسناک اورغیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اب جبکہ حقیقت سامنے آچکی ہے ۔ عمران صاحب کو مریم نواز سے معذرت کرنی چاہیے ۔ اسی میں اُن کی بڑائی ہے ۔ عمران خان اب یہ فیصلہ بھی کریں کہ جس سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کی وجہ سے اُن کی بہن کے ساتھ مذکورہ واقعہ پیش آیا اور اُنہوں نے بلا تحقیق اس پر غلط رد عمل ظاہر کیا۔کیا وہ اس جماعت کے ساتھ نو تشکیل شدہ شراکت داری سے علیحدہ ہونگے اور کیا وہ اس جماعت کے خلاف بھی بعد از عید اُسی مہم کا اعلان کریں گے جس کا ا نہوں نے مسلم لیگ ( ن) کے خلاف اعلان کیا ۔ دیکھئے وہ کچھ کرتے ہیں یا ماضی کی طرح ایک بار پھر قلا بازی کھا کر غیر اصولی سیاست کی دوبارہ مثال قائم کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.