چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس

اجلاس میں تنظیم سازی اورپاناما لیکس کے ایشو پر حکومت مخالف تحریک چلانے پرغور کیا گیا،عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائینگے،پاناما لیکس کے ایشو پر وزیراعظم سے کوئی رعایت نہیں‌برتی جائے گی۔بلاول بھٹوزرداری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جولائی 2016 18:26

چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارٹی کی چاروں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پاناما لیکس کی صورتحال پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قمر زمان کائرہ،یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف،جہانگیربدر،مولابخش چانڈیو،مرادعلی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں جن کا نام آیا ہے،ان کا احتساب ضروری ہے۔عید کے بعد اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تحریک چلائی جائیگی۔انہوں نے کہا اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب کاآغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے۔پاناما لیکس کے ایشو پر وزیراعظم سے کوئی رعایت نہیں‌برتی جائے گی۔