رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار تبدیل، خورشید انور رضوی تعینات

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کوتبدیل کرکے خورشید انور رضوی کو نیا رجسٹرار تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے نئے رجسٹرار سید خورشید انور رضوی ممبر انسپکشن ٹیم لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر کام کررہے تھے، چیف جسٹس نے طاہر صابر کو ممبر انسپکشن ٹیم لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا ہے جبکہ سابق رجسٹرار طارق افتخار کو او ایس ڈی کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے باضاطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :