صدر ممنون حسین نے پاکستان کی ترقی،خوشحالی،امن و سلامتی اور پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعائیں مانگیں

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:28

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے 27 رمضان المبارک کے موقع پر خانہ کعبہ میں پاکستان کی ترقی،خوشحالی،امن و سلامتی اور پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔صدر ممنوں حسین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جو خوشحالی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

ہفتہ کو صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے 27ویں رمضان المبارک کے موقع پر خانہ کعبہ میں اپنے دعاوں کے دوران کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جو ستائیسویں رمضان کے موقع پر معرض وجود میں آیا،انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ پاکستانی عوام کو اپنی زندگیاں اسلام کی سچی تعلیمات کے مطابق اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جو تیزی سے استحکام اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے،پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مقدس ماہ رمضان میں عرض وجود میں آیا۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعاکی کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا ئے ۔انہوں نے ضرب عضب سمیت ملک کے تمام حصوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور لاقانونیت سے پاک کرنے کی غرض سے جاری دیگر آپریشنز کی تیز اور کامیابی سے اختتام کے لئے بھی اللہ تعالی سے دعا کی۔صدر مملکت نے وزیر اعظم نواز شریف کی مکمل صحت یابی اور جلد وطن واپسی کیلئے بھی دعا کی تاکہ وہ پاکستانی عوام کی خدمت جاری رکھیں۔صدر ممنوں حسین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :