ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا سرمایہ واپس پاکستان لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

سوئس حکام نے پیسہ واپس لانے کیلئے پاکستانی قوانین میں ترامیم کی تجویز اور اپنی گائیڈ لائن بھی پیش کر دیں

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:26

ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا سرمایہ واپس پاکستان لانے کی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا سرمایہ واپس پاکستان لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ،سوئس حکام نے بھی پیسہ واپس لانے کا نسخہ بتا دیا ،پاکستانی حکام سوئس حکام سے ملاقاتوں پر کل پیر کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر آف شور کمپنیوں کا پیسہ ملک میں واپس لانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئس حکام نے پیسہ واپس لانے کیلئے پاکستانی قوانین میں ترامیم کی تجویز اور اپنی گائیڈ لائن بھی پیش کی ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سوئس اور پاکستانی حکام نے دونوں ممالک کے قوانین کا جائزہ لیا ہے اور معلومات کے تبادلے سمیت دیگر قوانین میں پیچیدگیاں دور کرنے پرتبادلہ خیال کیا ہے ۔پاکستانی حکام کل پیر کے روز سوئس حکام سے ملاقاتوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :