اسلام آباد پولیس، رینجرز، احساس اداروں کا سرائے خربوزہ وگردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن

6 افغانیوں سمیت 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی، اسلحہ برآمد

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ تر نو ل کے علا قہ سرائے خر بو زہ اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ 06افغا نیو ں سمیت19 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ۔

120سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ سرائے خر بو زہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں اے ایس پی صدر سرکل عمر خا ن ، ایس ایچ او گو لڑ ہ، ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل ،اسلام آ باد تھا نہ تر نو ل پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ 06افغا نیو ں سمیت19 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ۔120سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ اسلحہ بر آمد گی کے متعلق تھا نہ تر نو ل میں مقدما ت درج کر لیے گئے اسی طر ح غیر قا نو نی طو ر پر رہا ئش اختیا ر کر نے پر 06افغا نیو ں کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

دوران سر چ آ پر یشن پولیس اور حسا س اداروں نے 120سے زائدگھر وں کو سر چ کیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔