Live Updates

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ،کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کریگی‘ جہانگیر ترین

کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ،پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ‘ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ، تحریک انصاف کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے 21جولائی کو تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے بعد اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادکشمیر سیکرٹریٹ لاہور میں جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کی جانب سے کشمیری ووٹروں کودی جانیوالی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود ،مرکزی سیکرٹری جنرل وایل اے 37ویلی 2سے امیدوارغلام محی الدین دیوان ،عبدالعلیم خان ،ایل اے 30جموں 1کے امیدوار حاجی مقصود الزمان سمیت دیگر رہنما ؤں نے بھی خطاب کیا ۔

جبکہ شبیر سیال ، سعید ڈار، ثاقب سلیم بٹ،چوہدری عاطف ، رانا عبدالسمیع، ملک وقار ، مسرت چیمہ، ارمغان صادق، صائمہ شوکت، رانا اختر حسین ،چوہدر ی وسیم ظفر جٹ،عرفان احمد، انیلہ ریاض، اسد نزیر ، ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، بلاول میر، زیشان میر، حافظ عابد، رانا شکیل، رانا عابد، محسن خان، تفضل بٹ، پرویز بٹ، ندیم بٹ، شوکت پرویز بٹ، یعقوب بٹ، نعمان بٹ، جاوید شاہین، ملک رمضان، وہاب بٹ، کرامت گجر، فرحان چوہدری سمیت کثیر تعداد میں کشمیری ووٹروں نے شرکت کی ۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کامزید کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے میرے حلقے میں الیکشن سے قبل نوازشریف نے اڑھائی ارب ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا لیکن آج تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے انکے سامنے رول آف لاء کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

مسلم لیگ(ن)نے شکست کے خوف سے کشمیراسمبلی کی لاہورنشست پرالیکشن نہیں ہونے دئیے ۔انہوں نے کہاکہ 21جولائی کو آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی فتح ہوگی آزادکشمیر میں ہم حکومت بنائیں گے جس کے بعد کشمیر کے فیصلے کشمیر ہونگے اسلام آباد سے کوئی ڈکٹیشن نہیں دی جائے گی اورہم صوبہ خیبرپختونخواہ کی طرح آزادکشمیر میں بھی نچلی سطح پر اختیارات دیں گے ۔

آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے اثرات پاکستان کے انتخابات پر پڑیں گے کیونکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے بعد پاکستان میں بھی مڈٹرم انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کا آزادکشمیر کے انتخابات سے موازنہ کیاجاتاہے اگر آزادکشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح دھاندلی زدہ انتخابات کروائے گے تو تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات پڑیں گے ۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو جسطرح کا مقابلہ این اے 122میں ملا تھا ایل اے 37ویلی 2کے انتخابات میں بھی ویسا ہی مقابلہ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ غلام محی الدین دیوان دھڑلے سے الیکشن لڑیں میں اورمیری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہیں ہم بھرپورمقابلہ کریں گے ۔ایل اے 37ویلی 2کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کاکہناتھاکہ کشمیری عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہ آئیں یہ نوکریوں کا وعدے کرتے ہیں لیکن کسی کو آج تک نوکری نہیں دی عوام کو صرف دھوکاملاہے اب عوام کو ریلوے کی کنٹین کے ٹھیکوں کا لالچ دیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں غنڈہ گردی کو چھوڑ دیں اورپرامن انتخابات ہونے دیں ۔گذشتہ انتخابات کے دوران بھی ہمارے 100سے زائد کارکن زخمی ہوئے تھے ہمارامطالبہ ہے کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں تاکہ بھارت میں پیغام جائے کہ پاکستان میں بسنے والے کشمیری پاکستان سے خوش ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات