Live Updates

دہشتگردی نے کھیلوں کے میدان خالی کر دیئے تھے ،پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں ٗ پرویز رشید

عمران خان نے دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے والے مدرسے کو تیس کروڑ روپے دیے ٗووٹ دینے والے لوگوں پر تیس لاکھ ہی لگا دیتے ٗ گفتگو

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ دہشتگردی نے کھیلوں کے میدان خالی کر دیئے تھے ،پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف انٹریوسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے ،حنیف عباسی نے نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع دیا ،دہشتگردی نے کھیلوں کے میدان خالی کر دیئے تھے ،پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے والے مدرسے کو تیس کروڑ روپے دیے۔ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیے ان پر تیس لاکھ روپے ہی لگا دیتے۔پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں ٗ دہشت گردوں نے کھیل کے میدان ویران کر دئیے تھے ٗ نوازشریف نے دہشت گردی کی جیکٹس اتروا کر نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان دئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات